سُنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صاحبہ نے حنا ربانی صاحبہ کو فون کر کے اپنی سلالہ بدمعاشی پر معذرت کر لی ہے۔ قومی و بین الاقوامی خبر رساں اداروں میں یہ آج کی بین الاقوامی خبروں کی شاہ سُرخی ہے۔ مگر جب میں نے امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی ویب سائٹ پر ہیلری کلنٹن کی پریس سٹیٹمنٹ پڑھی تو مجھے وہاں معافی کا لفظ نظر نہیں آیا اور نہ ہی معذرت کا۔ البتہ انہوں نے پاکستانی نقصانات پر افسوس ضرور کیا ہے۔ ہاں سوری کا لفظ استعمال ہوا تو جناب سوری کا مطلب تو افسوس ہوتا ہے اور وہ تو امریکہ بڑی دیر سے کرتا آ رہا ہے۔ اردو میں سوری ہم کسی سے معافی مانگنے کے لئے ضرور استعمال کرتے ہیں مگر انگریزی میں معا فی کے لئے شاید 'اپولو جی ' کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ یقین نہ آئے تو یہاں سے دیکھ لیں۔ اور اگر رابطہ ہو سکے تو کسی میڈیا کے نمائندے کو یہ لنک بھی دے دیں تاکہ وہ امریکہ کا سرکاری مو قف بھی لوگوں تک پہنچا سکیں۔
http://www.state.gov/secretary/rm/2012/07/194502.htm
ویسے لگتا یوں ہے کہ اُن سے زیادہ ہمارے حکمرانوں کو اس 'معافی' کی زیادہ ضرورت ہے۔ پتا نہیں کیوں؟
Original post http://www.aashnai.blogspot.com/2012/07/blog-post_04.html
No comments:
Post a Comment